میت کی دعا ئیں

میت کی آنکھیں بند کرتے وقت کی دعا

 اَللّٰهُـمَّ اغۡفِـرۡ لِـ-فلان باسـمه- وَارۡفَعۡ دَرَجَتَـهُ فِي الۡمَهۡـدِيِّيۡن ، وَاخۡـلُفۡـهُ فِيۡ عَقِـبِهِ فِي الۡغَابِـرِيۡنَ، وَاغۡفِـرۡ لَنَا وَلَـهُ يَا رَبَّ الۡعَـالَمِـيۡنَ، وَافۡسَـحۡ لَهُ فِيۡ قَبۡـرِهِ وَنَـوِّرۡ لَهُ فِيۡهِ .

 

اے الله فلاں شخص کو معاف فرما اور اسکا درجہ و مرتبہ ہدایت یافتہ لوگوں میں بلند فرما اور اس کے بعد ، اس  کے پیچھے رہ جانے والوں میں جانشیں بنا - اور اے رب العالمین ہمیں اور اسے معاف فرما-اور اس کے لئے قبر میں کشادگی فرما اور قبر میں اس کے لئے روشنی کر دے-

  

میت مردکے لئے  دعائیں

 

(1) اَللّٰهُـمَّ اغۡفِـرۡ لَهُ وَارۡحَمۡـهُ وَعَافِهِ وَاعۡفُ عَنۡـهُ  وَأَكۡـرِمۡ نُزُلَـهُ  وَوَسِّـعۡ مُدۡخَـلَهُ  وَاغۡسِلۡـهُ بِالۡمَاءِ وَالثَّـلۡجِ وَالۡبَـرَدِ  وَنَقِّـهِ مِنَ الۡخَطَايَا كَمَا نَـقَّيۡتَ الثَّوۡبَ الۡأَبۡيَـضَ مِنَ الدَّنَـسِ وَأَبۡـدِلۡهُ دَارًا خَـيۡرًا مِنۡ دَارِهِ وَأَهۡلًا خَـيۡرًا مِنۡ أَهۡلِـهِ  وَزَوۡجًا خَـيۡرًا مِنۡ زَوۡجِهِ  وَأَدۡخِلۡهُ الۡجَنَّةَ  وَأَعِـذۡهُ مِنۡ عَذَابِ الۡقَبۡرِ وَعَذَابِ النَّارِ .

 اے الله اسے معاف فرما اور اس پر رحم فرما اور اسے عافیت دے اور اس سے درگزر فرما   اور اس کی باعزت ضیافت فرما اور اس کی قبر کو فراخ کر دے اور اسے (اسکے گناہوں کو ) دھو ڈال پانی برف اور  اولوں کے ساتھ اور اسے گناہوں سے اس طرح صاف کر دے جیسے تو نے سفید کپڑے کو میل سے صاف کر دیا ہے اور اسے اس کے گھر کے بدلے میں بہتر گھر دے ، گھروالوں کے بدلے بہتر گھر والے، رفیق حیات کے بدلے بہتر رفیق حیات    عطا کر اور اسے جنّت میں داخل کر اور اسے بچا لے قبر کے عذاب سے اور آگ کے عذاب سے -

 

(2)  اَللّٰهُـمَّ اغۡفِـرۡ لِحَيِّـنَا وَمَيِّتِـنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِـنَا  وَصَغِيۡرِنَا وَكَبِيۡرِنَا  وَذَكَرِنَا وَأُنۡثَانَا . اَللّٰهُـمَّ مَنۡ أَحۡيَيۡـتَهُ مِنَّا فَأَحۡيِـهِ عَلى الۡإِيۡـمَانِ وَمَنۡ تَوَفَّـيۡتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّـهُ عَلى الۡإِسۡلَامِ  اللّٰهُـمَّ لَا تَحۡـرِمۡنَا أَجۡـرَهُ  وَلَا تُضِلَّنَا بَعۡـدَهُ .

اے الله !معاف فرما ہمارے زندہ اور فوت شدہ کو ،  ہمارے حاضر اور غائب کو ، ہمارے  چھوٹے اور بڑے کو ، ہمارے مرد اور ہماری عورتوں کو - اے الله! ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور جسے تو فوت کرے اسے ایمان پر فوت کرنا - اے الله! ہمیں اس میت کے اجر سے محروم نہ کر اور اس کے بعد ہمیں گمراہ نہ کر -

 

 

 (3) اَللّٰهُـمَّ إِنَّ فُلَانَ  بۡنَ فُلَانٍ فِيۡ ذِمَّـتِكَ وَحَبۡـلِ جِـوَارِكَ ،  فَقِـهِ مِنۡ فِتۡـنَةِ الۡقَـبۡرِ وَعَذَابِ النَّـارِ ، وَأَنۡتَ أَهۡلُ الۡوَفَـاءِ وَالۡـحَقِّ ، فَاغۡفِـرۡ لَهُ وَارۡحَمۡـهُ ، إِنَّكَ أَنۡتَ الۡغَـفُورُ الـرَّحِيۡمُ .

اے الله! بیشک فلاں بن فلاں تیرے ذمے اور تیری پناہ میں ہے ، لہٰذا اسے بچا لے قبر کے فتنے سے اور آگ کے عذاب سے  اور تو وفا اور حق والا ہے لہٰذا تو اسے معاف فرما اور اس پر رحم فرما ، یقیناً تو ہی بہت  زیادہ معاف کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

 

 (4) اَللّٰهُـمَّ عَبۡـدُكَ وَابۡنُ أَمَـتِكَ احۡتَاجَ إِلَى رَحۡمَـتِكَ وَأَنۡتَ غَنِـيٌّ عَنۡ عَذَابِـهِ ، إِنۡ كَانَ مُحۡـسِنًا فَزِدۡ فِيۡ حَسَـنَاتِهِ وَإِنۡ كَانَ مُسِيۡئًا فَتَـجَاوَزۡ عَنۡـهُ.

اے الله ! تیرا یہ بندہ اور تیری کنیز کا بیٹا تیری رحمت کا محتاج ہے اور تو اسے عذاب دینے سے بےنیاز ہے- اگر یہ نیک تھا تو اس کی نیکیوں میں اضافہ فرما اور اگر یہ گناہ گار تھا تو اس سے درگزر فرما -

 

 

 

میت عورت کے لئے  دعائیں

(1) اَللّٰهُـمَّ اغۡفِـرۡ لَهَا وَارۡحَمۡـهَا وَعَافِهَا وَاعۡفُ عَنۡـهَا  وَأَكۡـرِمۡ نُزُلَـهَا  وَوَسِّـعۡ مُدۡخَـلَهَا  وَاغۡسِلۡـهَا بِالۡمَاءِ وَالثَّـلۡجِ وَالۡبَـرَدِ  وَنَقِّـهَا مِنَ الۡخَطَايَا كَمَا نَـقَّيۡتَ الثَّوۡبَ الۡأَبۡيَـضَ مِنَ الدَّنَـسِ وَأَبۡـدِلۡهَا دَارًا خَـيۡرًا مِنۡ دَارِهَا وَأَهۡلًا خَـيۡرًا مِنۡ أَهۡلِـهَا  وَزَوۡجًا خَـيۡرًا مِنۡ زَوۡجِهَا  وَأَدۡخِلۡهَا الۡجَنَّةَ  وَأَعِـذۡهُ مِنۡ عَذَابِ الۡقَبۡرِ وَعَذَابِ النَّارِ .

اے الله اسے معاف فرما اور اس پر رحم فرما اور اسے عافیت دے اور اس سے درگزر فرما   اور اس کی باعزت ضیافت فرما اور اس کی قبر کو فراخ کر دے اور اسے (اسکے گناہوں کو )  دھو ڈال پانی برف اور  اولوں کے ساتھ اور اسے گناہوں سے اس طرح صاف کر دے جیسے تو نے سفید کپڑے کو میل سے صاف کر دیا ہے اور اسے اس کے گھر کے بدلے میں بہتر گھر دے ، گھروالوں کے بدلے بہتر گھر والے، رفیق حیات کے بدلے بہتر رفیق حیات    عطا کر اور اسے جنّت میں داخل کر اور اسے بچا لے قبر کے عذاب سے اور آگ کے عذاب سے -

 

 

(2)  اَللّٰهُـمَّ اغۡفِـرۡ لِحَيِّـنَا وَمَيِّتِـنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِـنَا  وَصَغِيۡرِنَا وَكَبِيۡرِنَا  وَذَكَرِنَا وَأُنۡثَانَا . اَللّٰهُـمَّ مَنۡ أَحۡيَيۡـتَهَا مِنَّا فَأَحۡيِـهِ عَلى الۡإِيۡـمَانِ وَمَنۡ تَوَفَّـيۡتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّـهُ عَلى الۡإِسۡلَامِ  اللّٰهُـمَّ لَا تَحۡـرِمۡنَا أَجۡـرَهُ  وَلَا تُضِلَّنَا بَعۡـدَهُ .

اے الله !معاف فرما ہمارے زندہ اور فوت شدہ کو ،  ہمارے حاضر اور غائب کو ، ہمارے  چھوٹے اور بڑے کو ، ہمارے مرد اور ہماری عورتوں کو - اے الله! ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور جسے تو فوت کرے اسے ایمان پر فوت کرنا - اے الله! ہمیں اس میت کے اجر سے محروم نہ کر اور اس کے بعد ہمیں گمراہ نہ کر -

 

 (3) اَللّٰهُـمَّ إِنَّ فُلَانَ  بۡنَ فُلَانٍ فِيۡ ذِمَّـتِكَ وَحَبۡـلِ جِـوَارِكَ ،  فَقِـهَا مِنۡ فِتۡـنَةِ الۡقَـبۡرِ وَعَذَابِ النَّـارِ ، وَأَنۡتَ أَهۡلُ الۡوَفَـاءِ وَالۡـحَقِّ ، فَاغۡفِـرۡ لَهَا وَارۡحَمۡـهَا ، إِنَّكَ أَنۡتَ الۡغَـفُورُ الـرَّحِيۡمُ .

اے الله! بیشک فلاں بن فلاں تیرے ذمے اور تیری پناہ میں ہے ، لہٰذا اسے بچا لے قبر کے فتنے سے اور آگ کے عذاب سے  اور تو وفا اور حق والا ہے لہٰذا تو اسے معاف فرما اور اس پر رحم فرما ، یقیناً تو ہی بہت  زیادہ معاف کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

 

 (4) اَللّٰهُـمَّ اَمَتُكَ وَابۡنَةُ أَمَـتِكَ احۡتَاجَتۡ إِلَى رَحۡمَـتِكَ وَأَنۡتَ غَنِـيٌّ عَنۡ عَذَابِـهَا ، إِنۡ كَانَتۡ مُحۡـسِنَةً فَزِدۡ فِيۡ حَسَـنَاتِهَا وَإِنۡ كَانَتۡ مُسِيۡئَةً فَتَـجَاوَزۡ عَنۡـهَا.

اے الله ! تیری یہ بندی اور تیری کنیز کی بیٹی  تیری رحمت کی محتاج ہے اور تو اسے عذاب دینے سے بےنیاز ہے- اگر یہ نیک تھی تو اس کی نیکیوں میں اضافہ فرما اور اگر یہ گناہ گار تھی تو اس سے درگزر فرما -

  

میت بچے کے لئے دعائیں

 

(1) اَللّٰهُـمَّ اجۡعَلۡـهُ فَرَطًا وَذُخۡـرًا لِوَالِـدَيۡهِ وَشَفِـيۡعًا مُجَاباً ، اَللّٰهُـمَّ ثَـقِّلۡ بِهِ مَوَازِيۡـنَهُمَا وَأَعۡـظِمۡ بِهِ أُجُوۡرَهُمَا ، وَأَلۡـحِقۡـهُ بِصَالِـحِ الۡـمُؤۡمِنِـيۡنَ ، وَاجۡعَلۡـهُ فِيۡ كَفَالَةِ إِبۡـرَاهِـيۡمَ ، وَقِهِ بِرَحۡمَـتِكَ عَذَابَ الۡجَـحِيۡمِ .

اے الله! اسے اسکے ماں باپ کے لئے پہلے جا کر مہمانی کی تیاری کرنے والا اور ذخیرہ بنا دے اور (انکے لئے ) ایسا سفارشی بنا دے جسکی سفارش قبول ہو ، اے الله ! اسکے ذریعےان  دونوں کے ترازو  بھاری کر دے اور اس کے باعث ان کے اجر بڑھا اور اسے صالح مومنوں کے ساتھ ملا دے اور اسے ابراہیم  علیہ السلام کی کفالت میں کر دے اور اسے اپنی رحمت سے دوزخ کے عذاب سے بچا -

 

(2)  اَللّٰهُـمَّ اجۡعَلۡـهُ لَنَا فَرَطًا وَسَلَـفًا وَأَجۡـرًا.

اے الله !اسے ہمارے لئے پہلے جا کر مہمانی تیار کرنے والا ،  پیشرو اور (باعث) اجر بنا دے -

 

 (3) اَللّٰهُـمَّ اَعِزۡهُ مِنۡ عَزَابِ الۡقَبۡرِ.

اے الله اسے عذابِ قبر سے بچا

 

 

تعزیت کی دعا

 

(1)اِنَّا ِللَّهِ واِنَّا  اِلَيهِ رَاجِعُوْنَ

بے شک ہم سب الله کے لیے ہیں اور ہم سب اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔

 

 (2) إِنَّ لِلّٰهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعۡطَى وَكُلُّ شَيۡءٍ عِنۡـدَهُ بِأَجَلٍ مُسَـمًّى ­فَلۡتَصۡـبِرۡ وَلۡتَحۡـتَسِبۡ.

بیشک الله کا ہی ہے جو اس نے لیا ہے اور اسی کا ہے جو اس نے دیا-اور اس کے پاس ہر چیز مقررہ وقت کے ساتھ ہے-تمھیں صبر کرنا  اور ثواب کی نیت رکھنا چاہیے.

 

  

 (3)  أَعۡظَـمَ اللّٰهُ أَجۡـرَكَ وَأَحۡسَـنَ عَـزَاءَ كَ وَغَفَـرَ لِمَـيِّتِكَ.

اللہ تعالی آپکے اجر کو بڑھاۓ  اور تمھیں بہترین تسّلی دے اور تمہارے فوت شدہ کو معاف کر دے –

 

 

 

میت کو قبر میں اتارتے وقت کی دعا

بِسۡـمِ اللّٰهِ وَعَلَى سُـنَّةِ رَسُوۡلِ اللّٰهِ .

الله کے نام کے ساتھ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت کے مطابق ( تمھیں دفن کرتے ہیں )

 

 

 

میت کو دفن کرنے کے بعد کی دعا

اللّٰهُمَّ اغۡفِرۡلَهُ ، اَللّٰهُمَّ ثَبِّتۡهُ.

اے الله اسے معاف فرما ، اے الله اسے ثابت قدم رکھ-

 

  

قبروں کی زیارت کی دعا

السَّلَامُ عَلَـيۡكُمۡ أَهۡلَ الدِّيَارِ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡـنَ وَالۡمُسۡلِمِيۡنَ وَإِنَّا إِنۡ شَاءَ اللّٰهُ بِكُـمۡ لَاحِقُـونَ نَسۡـأَلُ اللّٰهَ لَنَا وَلَكُـمُ الۡعَافِيَةَ.

سلام ہو تم پر ان گھروں (قبروں ) کے مومن اور مسلمان مکینو! اور بلا شبہ ہم بھی انشاء الله تم سے ملنے والے ہیں -ہم الله سے اپنے اور تمہارے لئے عافیت مانگتے ہیں -



 

www.arrahma.org

ArRahmah Islamic Institute