Supplication for Istikhara

دُعاء إِسۡتِخَارَه

 

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسۡتَخِيۡرُكَ بِعِلۡمِكَ وَ اَسۡتَقۡدِرُكَ بِقُدۡرَتِكَ وَ اَسۡاَلُكَ مِنۡ فَضۡلِكَ الۡعَظِيمِ فَاِنَّكَ تَقۡدِرُ وَ لَا اَقۡدِرُ وَ تَعۡلَمُ وَ لَا اَعۡلَمُ وَ اَنۡتَ عَلَّامُ الۡغُيُّوۡبِ  اَللّٰهُمَّ اِنۡ كُنۡتَ تَعۡلَمُ اَنَّ هٰذَا الۡاَمۡرَ خَيۡرٌ لِّيۡ فِي دِيۡنِيۡ وَ مَعَاشِيۡ وَ عَاقِبَةِ اَمۡرِيۡ  فَاقۡدُرۡهُ لِيۡ وَ يَسِّرۡهُ لِيۡ ثُمَّ بَارِك لِيۡ  فِيۡهِ وَ اِنۡ كُنۡتَ تَعۡلَمُ اَنَّ هٰذَا الۡاَمۡرَ شَرٌّ لِّيۡ فِي دِيۡنِيۡ وَ مَعَاشِيۡ وَ عَاقِبَةِ اَمۡرِيۡ فَاصۡرِفۡهُ عَنِّيۡ  وَ اصۡرِفۡنِيۡ  عَنۡهُ وَ اقۡدُرۡ لِيَ الۡخَيۡرَ حَيۡثُ كَانَ ثُمَّ اَرۡضِنِيۡ بِهِ

 

اے الله! بے شک میں تجھ سے تیرے علم کی بدولت خیر طلب کرتا ہوں اور تیری قدرت کی بدولت تجھ سے طاقت مانگتا ہوں اور تیرے فضل عظیم کا طلب گار ہوں کہ ىہ بے شک تو ہی قدرت رکھتا ہے اور مجھے کوئی قدرت نہیں۔ علم تجھ ہی کو ہے اور میں کچھ نہیں جانتا اور تو تمام پوشیده باتوں کو جاننے والا ہے۔ اے الله! اگر تو جانتا ہے کہ ىہ کام (جس کے لیے استخاره کیا جارہا ہے)  میرے دین، معاش اور میرے کام کے انجام کے اعتبار سے میرے لیے بہتر ہے تو اسے میرے لیے مقدر کردے اور اس کو میرے لیے آسان کر دے، پھر اس میں مجھے برکت عطا کر اور اگر تو جانتا ہے کہ  ىہ کام میرے دین، معاش اور میرے کام کے انجام کے اعتبار سے برا ہے تو اسے مجھ سے دور کر دے اور مجھے بھی اس سے ہٹا دے، پھر میرے لیے خیر مقدر فرما دے، جہاں بھی وه ہو اور اس پر میرے دل کو مطمئن کر دے۔

www.arrahma.org

ArRahmah Islamic Institute