سفر کی دعائيں

گھروالوں کی مسافر کے ليے دعائيں

أَسۡتَوۡدِعُ اللّٰهَ دِيۡنَكُمۡ وَأَمَانَتَكُمۡ وَخَوَاتِيۡمَ عَمَلِكُمۡ

میں تمہارے دین ، تمہاری امانت او ر تمہارے اعمال کے خاتمے کو الله کے سپرد کرتا ہوں۔             

 

 

مسافر کو خير کی دعا دينا

زَوَّدَكَ اللّٰهُ التَّقۡوٰى وَغَفَرَ ذَنۡبَكَ وَيَسَّرَ لَكَ الۡخَيۡرَ حَيۡثُمَا كُنۡتَ

الله تجھے تقوی کا تو شہ عطا کرے ،تيرے گناہ معاف کرے،اور جہاں کہيں بھی توہو تيرے ليے خير کو آسان کرے۔

 

 

مسافر کے ليے سفر ميں آسانی کی دعا کرنا

اَللّٰهُمَّ إِطۡوِ لَهُ الۡاَرۡضَ وَهَوِّنۡ عَلَيۡهِ السَّفَرَ

اے الله! اس کے ليے زمين کو لپيٹ دے اور اس کے ليے سفر کو آسان فرما۔

 

مسافر کی سفر ميں   دعا کی اہميت

ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ يُسۡتَجَابُ لَهُنَّ لَا شَكَّ فِيۡهِنَّ دَعۡوَةُ الۡمَظۡلُوۡمِ وَ دَعۡوَةُ الۡمُسَافِرِ وَدَعۡوَةُ الۡوَالِدِ لِوَلَدِهِ

تين دعاؤں کی قبوليت ميں کوئی شک نہيں،مظلوم کی دعا ،مسافر کی دعااور والد کی ا  پنی اولاد کے حق ميں دعا۔

 

مسافر کا گھر والوں کو اللہ کے سپرد کرنا
أَسۡتَوۡدِعُكَ اللّٰهَ الَّذِيۡ لَا تَضِيۡعُ وَدَائِعُهُ

ميں تمہیں الله کے سپرد کرتا ہوں جس کے سپرد کی ہوئی  چيزيں ضائع نہيں ہوتيں۔

 

سواری پر بیٹھنےکی دعا

بِسۡمِ اللّٰهِ، اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ، سُبۡحٰنَ الَّذِيۡ سَخَّرَلَنَا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقۡرِنِيۡنَ وَاِنَّآ اِلٰي رَبِّنَا لَمُنۡقَلِبُوۡنَ، اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ (x3 (اللّٰهُ اَكۡبَرُ(x3(،سُبۡحَانَكَ اِنِّيۡ ظَلَمۡتُ نَفۡسِيۡ فَاغۡفِرۡ لِيۡ فَاِنَّهُ لَا يَغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ اِلَّا اَنۡتَ

شروع اللہ کے نام سے، سب تعريف الله ہی کے ليے ہے، پاک ہے وہ ذات کہ جس نے ہمارے لئے اسے مسخر فرما ديا اور ہم اسے مسخر کرنے والے نہ تھے اوربے شک ہم اپنے رب کی طرف پلٹ کر جانے والے ہيں، سب تعريف الله ہی کے ليے ہے، الله سب سے بڑا ہے، پاک ہے تو  ،بےشک میں نے ظلم کیا خد پر، پس مجھے معاف کر دے ، بے شک تیرے سوا کوئی گناہ کو معاف کرنے والا نہیں ہے۔

 

 

آسمان کی طرف انگلی اٹھا کر دعا کرنا

اَللّٰهُمَّ أَنۡتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالۡخَلِيۡفَةُ فِيۡ الۡأَهۡلِ اَللّٰهُمَّ اصۡحَبۡنَا بِنُصۡحِكَ وَاقۡلِبۡنَا بِذِمَّةٍ اَللّٰهُمَّ ازۡوِ لَنَا الۡأَرۡضَ وَهَوِّنۡ عَلَيۡنَا السَّفَرَ اَللّٰهُمَّ اِنِّيۡ أَعُوۡذُ بِكَ مِنۡ وَعۡثَاءِ السَّفَرِ وَكَآبَةِ الۡمُنۡقَلَبِ

اے الله !تو سفر ميں سا   تھی ہےاور گھر والوں ميں خليفہ ہے۔ اے الله!تواپنی خيرخواہی کے ساتھ ہماراساتھی بن اور ہميں ذمے اور حفاظت کے ساتھ واپس لوٹا۔ اے الله !ہمارے ليے زمين کو سکيڑ دے اور ہم پر سفرآسان کر دے۔ اے الله!بے شک ميں سفر کی مشقت سے اور برا  لوٹنے سے تيری پناہ ليتا ہوں۔

 

سواری دينے والے   کے ليے دعا

اَللّٰهُمَّ أَنۡتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالۡخَلِيۡفَةُ فِي الۡأَهۡلِ وَالۡحَامِلُ عَلَي الظَّهۡرِ اَللّٰهُمَّ اصۡحَبۡنَا بِنُصۡحٍ وَاقۡلِبۡنَا بِذِمَّةٍ أَعُوۡذُ بِكَ مِنۡ مِلۡحِ وَعۡثَاءِ السَّفَرِ وَكَآبَةِ الۡمُنۡقَلَبِ

اے الله! تو ہی سفر ميں ساتھی اور اہل و عيال ميں جانشين ہے اور سواری کی پیٹھ پر بٹھانے  والا ہے ۔اے الله! خيرخواہی کے ساتھ ہماری    رفاقت فرما اور اپنی ذمہ داری ميں واپس پہنچا ،ہم سفر کی مشقت سے اور واپسی کی پريشانی سے تيری  پناہ ميں آتے ہيں۔

 

سفر ميں مشقتوں سے پناہ طلب کرنا

اَللّٰهُمَّ أَنۡتَ الصَّاحِبُ فِيۡ السَّفَرِ وَالۡخَلِيۡفَةُ فِيۡ الۡأَهۡلِ اَللّٰهُمَّ اِنِّيۡ أَعُوۡذُبِكَ مِنَ الضُّبۡنَةِ فِيۡ السَّفَرِ وَالۡكَآبَةِ فِيۡ الۡمُنۡقَلَبِ اَللّٰهُمَّ اقۡبِضۡ لَنَا الۡأَرۡضَ وَهَوِّنۡ عَلَيۡنَا السَّفَرَ

اے الله!تو ہی (اس) سفر ميں (ہمارا) رفيق ہے اور گھر والوں کا نگہبان ہے ، اے الله!بے شک ميں سفر کی تنگی اور واپسی کی پريشانی سے تيری پناہ ميں آتاہوں، اے الله!زمين کو ہمارے ليے لپيٹ دے اورہمارے ليے سفر کو آسان فرما دے۔

 

نيکی اور تقوی والے سفر کی دعا

اللّٰهُ اَكۡبَرُ (x3(سُبۡحَانَ الَّذِيۡ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقۡرِنِيۡنَ وَ اِنَّا اِلٰي رَبِّنَالَمُنۡقَلِبُوۡنَ اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسۡأَلُكَ فِيۡ سَفَرِنَا هَذَا الۡبِرَّوَالتَّقۡوٰي وَمِنَ الۡعَمَلِ مَا تَرۡضٰي اَللّٰهُمَّ هَوِّنۡ عَلَيۡنَا سَفَرَنَا هٰذَاوَاطۡوِعَنَّابُعۡدَهُ اَللّٰهُمَّ أَنۡتَ الصَّاحِبُ فِيۡ السَّفَرِوَالۡخَلِيۡفَةُ فِيۡ الۡأَهۡلِ اَللّٰهُمَّ اِنِّيۡ أَعُوۡذُ بِكَ مِنۡ وَعۡثَاءِ السَّفَرِ وَكَآبَةِ الۡمَنۡظَرِ وَسُوۡءِ الۡمُنۡقَلَبِ فِيۡ الۡمَالِ وَالۡأَهۡلِ

پاک ہے وہ ذات کہ جس نے ہمارے لئے اسے مسخر فرما ديا اور ہم اسے مسخر کرنے والے نہ تھے اوربے شک ہم اپنے رب کی طرف پلٹ کر جانے والے ہيں، اے الله!بے شک ہم اس سفر ميں تجھ سے نیکی اورتقوٰی کا اور ان اعمال کا سوال کرتے ہيں کہ جن سے تو راضی ہوتا ہے۔ اے الله!ہمارے اس سفر کو ہم پر آسان فرما اور اس کی دُوری کو لپيٹ دے، اے الله!تو ہی سفر ميں (ہمارا) رفيق ہے اور گھر والوں کا نگہبان ہے ۔اے الله!بے شک ميں سفر کی تکليفوں اور رنج وغم کے منظرسے اور اپنے مال اور گھر والوں ميں برے انجام سے لوٹنے سے تيری پناہ ليتا ہوں۔

 

سفر ميں گھر والوں  کے ليے دعا کرنا

اَللّٰهُمَّ اِنِّي أَعُوۡذُ بِكَ مِنۡ وَعۡثَاءِ السَّفَرِ وَكَآبَةِ الۡمُنۡقَلَبِ وَالۡحَوۡرِ بَعۡدَ الۡكَوۡرِ وَدَعۡوَةِ الۡمَظۡلَوۡمِ وَسُوۡءِ الۡمَنۡظَرِ فِي الۡأَهۡلِ وَالۡمَالِ وَالۡوَلَدِ

اے الله!بے شک ميں تيری پناہ ليتا ہوں سفر کی سختی سے اور لوٹنے کے رنج و غم سے اور نفع کے بعد نقصان سے اور مظلوم کی بد دعا سے اور گھر ،مال اور بچوں ميں برا منظر ديکھنے سے۔

 

 

سفر ميں عاجزی، سستی، بخل اور قرض سے پناہ مانگنا

اَللّٰهُمَّ اِنِّيۡ أَعُوۡذُ بِكَ مِنَ الۡهَمِّ وَالۡحَزَنِ وَالۡعَجۡزِ وَالۡكَسَلِ وَالۡبُخۡلِ وَالۡجُبۡنِ وَضَلَعِ الدَّيۡنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ

اے الله!بے شک ميں تيری پناہ ليتا ہوں غم اوررنج سے اورعاجزی سے اورسستی سے اور بخل سے اوربزدلی سے اور قرض چڑھ جانے سے اور لوگوں کے غلبہ سے۔

 

کشتی پر بیٹھنےکی دعا

بِسۡمِ اللّٰهِ مَجۡرِهَا وَمُرۡسٰهَا اِنَّ رَبِّيۡ لَغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ

الله کے نام کے ساتھ اس کا چلنا اوراس کا ٹھہرنا ہے۔ بے شک ميرا رب يقينا بہت بخشنے والا ہے، نہايت مہربان ہے۔

 

ذکر دورانِ سفر

اللّٰهُ اَكۡبَرُ

الله سب سے بڑا ہے۔

سُبۡحَانَ اللّٰهِ

الله پا ک ہے۔

سُبۡحَانَ اللّٰهِ وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكۡبَرُ

الله پاک ہے اور سب تعريف الله ہی کے ليے ہے اور الله کے سوا کوئی معبود نہيں اور الله سب سےبڑاہے۔

 

 

کسی منزل پر پڑاؤ ڈالتے وقت

أَعُوۡذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ

ميں الله کے تمام کلمات کے ساتھ پناہ ليتاہوں ،ہر چيز کے شر سے جو اس نے پيدا کی۔

 

 

سفر ميں صبح کے وقت کی دعا

سَمِعَ سَامِعٌ بِحَمۡدِ اللّٰهِ وَحُسۡنِ بَلَائِهِ عَلَيۡنَا رَبَّنَا صَاحِبۡنَا وَأَفۡضِلۡ عَلَيۡنَا عَائِذًا بِاللّٰهِ مِنَ النَّارِ

سن ليا سننے والے نے الله کی حمد اور اس کی نعمتوں کی خوبی کے اقرار کو جو ہم پر ہيں ۔اے الله ! ہمارے ساتھ رہ اور ہم پر فضل کر اس حال ميں کہ ہم آگ سے الله کی پناہ ليتے ہيں۔

 

 

 شہر ميں داخل ہو نےکی دعا

رَبِّ أَدۡخِلۡنِيۡ مُدۡخَلَ صِدۡقٍ وَّ أَخۡرِجۡنِيۡ مُخۡرَجَ صِدۡقٍ وَّاجۡعَلۡ لِّيۡ مِنۡ لَّدُنۡكَ سُلۡطَانًا نَّصِىيۡرًا

اے ميرے رب! مجھے سچائی کے مقام ميں داخل کر اور مجھے سچائی کے مقام ہی سے نکال اور ميرے ليے اپنے پاس سے مددگار قوت مہیا فرما۔

 

رَبِّ أَنۡزِلۡنِيۡ مُنۡزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ أَنۡتَ خَيۡرُ الۡمُنۡزِلِيۡنَ.

اے ميرے رب! مجھے برکت والی جگہ اتار اورتو سب سے اچھا ٹھکانہ دینے والا ہے۔

 

اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبۡعِ وَمَا أَظَلَّتۡ وَرَبَّ الۡأَرَضِيۡنَ السَّبۡعِ وَمَا أَقَلَّتۡ وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا أَذَرَّتۡ وَرَبَّ الشَّيَاطِيۡنِ وَمَا أَضَلَّتۡ اِنِّيۡ أَسۡأَلُكَ خَيۡرَهَا وَخَيۡرَ مَا فِيۡهَا وَأَعُوۡذُ بِكَ مِنۡ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيۡهَا

اے الله!اے ساتوں آسمانوں کے رب اور جن چيزوں پر انہوں نے سايہ کيا ہے اور ساتوں زمينوں کے رب اور جن چيزوں کو انہوں نے اٹھايا ہے اور ہواؤں کے رب اور جو کچھ انہوں نے اڑايا ہے اورشيطانوں کے رب اورجن کو انہوں نے گمراہ کيا ہے ۔بے شک ميں تجھ سے اس بستی کی خير اورجو اس ميں ہے اس کی خير کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شرسے اور ان چيزوں کے شر سے جو اس ميں ہے تيری پناہ ليتا ہوں۔

 

سفر سے واپسی کی دعائيں

اللّٰهُ أَكۡبَرُ، اللّٰهُ أَكۡبَرُ، اللّٰهُ أَكۡبَرُ، سُبۡحَانَ الَّذِيۡ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَاكُنَّا لَهُ مُقۡرِنِيۡنَ وَاِنَّا اِلٰي رَبِّنَا لَمُنۡقَلِبُوۡنَ، اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسۡاَلُكَ فِيۡ سَفَرِنَا هٰذَا الۡبِرَّ وَالتَّقۡوٰي وَمِنَ الۡعَمَلِ مَا تَرۡضٰي اَللّٰهُمَّ هَوِّنۡ عَلَيۡنَا سَفَرَنَا هٰذَا وَاطۡوِعَنَّا بُعۡدَهُ، اَللّٰهُمَّ أَنۡتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالۡخَلِيۡفَةُ فِي الۡأَهۡلِ، اَللّٰهُمَّ اِنِّيۡ أَعُوۡذُ بِكَ مِنۡ وَعۡثَاءِ السَّفَرِ وَكَآبَةِ الۡمَنۡظَرِوَسُوۡءِ الۡمُنۡقَلَبِ فِي الۡمَالِ والۡأَهۡلِ، آئِبُوۡنَ تَائِبُوۡنَ عَابِدُوۡنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوۡنَ

الله سب سے بڑا ہے،الله سب سے بڑا ہے،الله سب سے بڑا ہے ،پاک ہے وہ ذات جس نے اس (سواری) کو ہمارے ليے مسخر کرديا حالانکہ ہم ا س کوقابوميں لانے والے نہ تھے اوربے شک ہم اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہيں۔اے الله ! ہم اس سفر ميں تجھ سے نيکی ، تقویٰ اور ايسے عمل کا سوال کرتے ہيں جو تجھے پسند ہو۔ اے الله!ہم پراس سفر کو آسان کر دے اور اس کی دوری کو لپيٹ دے۔ اے الله ! تو سفرميں ( ہمارا )ساتھی ہے اور اہل وعيال ميں خليفہ ہے ۔اے الله !بے شک ميں سفر کی تکليف سے ، برے منظر سے اپنے اہل وعيال،مال اور گھر والوں ميں بری حالت کے ساتھ واپس آنے سے تيری پناہ ليتا ہوں۔ہم لوٹنے والے ہيں ،تو بہ کرنے والے ہيں ،عبادت کرنے والے ہيں، اپنے رب کی تعريف کرنے والے ہيں۔

 

آئِبُوۡنَ تَآئِبُوۡنَ عَابِدُوۡنَ لِرَبِّنَاحَامِدُوۡنَ

ہم لوٹنے والے ہيں ،توبہ کرنے والے ہيں،عبادت کرنے والے ہيں،اپنے رب کی تعريف کرنے والے ہيں۔

 

اَوۡبًا اَوۡبًا لِرَبِّنَا تَوۡبًا لَّا يُغَادِرُ عَلَيۡنَا حَوۡبًا

پلٹنے والے ہيں ،پلٹنے والے ہيں ، ہم اپنے رب ہی کے حضور توبہ کرتے ہيں، ايسی توبہ جو ہم پرگناہوںکا کوئی اثر باقی نہ رہنے دے۔

www.arrahma.org

ArRahmah Islamic Institute