1 .بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ﴿١﴾
ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ (٢) ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ (٣) مَـٰلِكِ يَوۡمِ ٱلدِّينِ (٤) إِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَإِيَّاكَ نَسۡتَعِينُ (٥) ٱهۡدِنَا ٱلصِّرَٲطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ (٦) صِرَٲطَ ٱلَّذِينَ أَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ غَيۡرِ ٱلۡمَغۡضُوبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ (٧)
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful
[All] praise is [due] to Allah, Lord of the worlds. The Entirely Merciful, the Especially Merciful. Sovereign of the Day of Recompense. It is You we worship and You we ask for help. Guide us to the straight path. The path of those upon whom You have bestowed favor, not of those who have evoked [Your] anger or of those who are astray.
سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے۔ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ بدلے کے دن کا مالک ہے۔ ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ سے مدد مانگتے ہیں۔ ہمیں سیدھے راستے پر چلا ۔ ان لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے انعام کیا، جن پر نہ غصہ کیا گیا اور نہ
گمراہ ہیں۔
2.ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلۡحَيُّ ٱلۡقَيُّومُۚ لَا تَأۡخُذُهُۥ سِنَةٞ وَلَا نَوۡمٞۚ لَّهُۥ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۗ مَن ذَا ٱلَّذِي يَشۡفَعُ عِندَهُۥٓ إِلَّا بِإِذۡنِهِۦۚ يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ أَيۡدِيهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيۡءٖ مِّنۡ عِلۡمِهِۦٓ إِلَّا بِمَا شَآءَۚ وَسِعَ كُرۡسِيُّهُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَۖ وَلَا ئَُودُهُۥ حِفۡظُهُمَاۚ وَهُوَ ٱلۡعَلِيُّ ٱلۡعَظِيمُ
Allah - there is no deity except Him, the Ever-Living, the Sustainer of [all] existence; Neither drowsiness overtakes Him nor sleep; To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth; Who is it that can intercede with Him except by His permission? He knows what is [presently] before them and what will be after them; and they encompass not a thing of His knowledge except for what He wills; His Kursi extends over the heavens and the earth, and their preservation tires Him not; And He is the Most High, the Most Great.
الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه زنده اور قائم رہنے والا ہے، اسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وه جانتا ہے جو ان کے آگے اور پیچھے ہے، اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطه نہیں کرسکتے سوائے اس کے جو وه چاہے، اس کی کرسی آسمانوں اور زمین تک وسیع ہے اور ان کی حفاظت اسے نہیں تھکاتی اور وه بہت بلند اور بہت عظمت والا ہے
3.ءَامَنَ ٱلرَّسُولُ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيۡهِ مِن رَّبِّهِۦ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَۚ كُلٌّ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَمَلَـٰٓٮِٕكَتِهِۦ وَكُتُبِهِۦ وَرُسُلِهِۦ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ أَحَدٍ۬ مِّن رُّسُلِهِۦۚ وَقَالُواْ سَمِعۡنَا وَأَطَعۡنَاۖ غُفۡرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيۡكَ ٱلۡمَصِيرُ ۞ لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفۡسًا إِلَّا وُسۡعَهَاۚ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَعَلَيۡہَا مَا ٱكۡتَسَبَتۡۗ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَآ إِن نَّسِينَآ أَوۡ أَخۡطَأۡنَاۚ رَبَّنَا وَلَا تَحۡمِلۡ عَلَيۡنَآ إِصۡرً۬ا كَمَا حَمَلۡتَهُ ۥ عَلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِنَاۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِۦۖ وَٱعۡفُ عَنَّا وَٱغۡفِرۡ لَنَا وَٱرۡحَمۡنَآۚ أَنتَ مَوۡلَٮٰنَا فَٱنصُرۡنَا عَلَى ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡڪَـٰفِرِينَ ۞
The Messenger has believed in what was revealed to him from his Lord, and [so have] the believers; All of them have believed in Allah and His angels and His books and His messengers, [saying], "We make no distinction between any of His messengers." And they say, "We hear and we obey. [We seek] Your forgiveness, our Lord, and to You is the [final] destination. Allah does not charge a soul except [with that within] its capacity. It will have [the consequence of] what [good] it has gained, and it will bear [the consequence of] what [evil] it has earned. "Our Lord, do not impose blame upon us if we have forgotten or erred. Our Lord, and lay not upon us a burden like that which You laid upon those before us. Our Lord, and burden us not with that which we have no ability to bear. And pardon us; and forgive us; and have mercy upon us. You are our protector, so give us victory over the disbelieving people.
رسول ﷺ ایمان لایا اُس پر جو اس کے رب کی طرف سے اس پر نازل کیا گیا اور مومن بھی ،سب کے سب ایمان لائے الله پر،اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر۔ (وہ کہتے ہیں)ہم اس کے رسولوں میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے اور وہ کہتے ہیں ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی ، اے ہمارے رب !ہم تجھ سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔ الله کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا، اسی کے لیے ہے جو اس نے (نیکی) کی اور اسی پر ہے جو اس نے(گناہ )کمایا، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا ہم خطا کریں تو ہمیں نہ پکڑنا، اے ہمارے رب! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈالنا جیسا کہ تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا، اے ہمارے رب! تو ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوانا جس کے اٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں، ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا مولا ہے پس کافر قوم کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔
4.حَسْبِیَ اللهُ ۖ لَآ إِلٰهَ اِلَّا ھُوَ ۖ عَلَیْهِ تَوَکَّلْتُ وَ ھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
Sufficient for me is Allah; there is no deity except Him. On Him I have relied, and He is the Lord of the Great Throne
میرے لیے اللہ کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرش ِعظیم کا رب ہے
5. قُلۡ يٰۤاَيُّهَا الۡكٰفِرُوۡنَۙ﴿۱﴾ لَاۤ اَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُوۡنَۙ﴿۲﴾ وَلَاۤ اَنۡتُمۡ عٰبِدُوۡنَ مَاۤ اَعۡبُدُۚ﴿۳﴾ وَلَاۤ اَنۡا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمۡۙ﴿۴﴾ وَ لَاۤ اَنۡتُمۡ عٰبِدُوۡنَ مَاۤ اَعۡبُدُؕ﴿۵﴾ لَـكُمۡ دِيۡنُكُمۡ وَلِىَ دِيۡنِ﴿۵﴾
Say: O disbelievers, I do not worship what you worship. Nor are you worshippers of what I worship. Nor will I be a worshiper of what you worship. Nor will you be worshippers of what I worship. For you is your religion, and for me is my religion.
کہہ دیجئے کہ اے کافروں ! جن کی تم عبادت کرتے ہو میں ان کی عبادت نہیں کرتا اور جس کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے اورجن کی تم عبادت کرتے ہو ان کی میں عبادت کرنے والا نہیں ہوں اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ تمہارے لیے تمہارا دین اور میرے لیے میرا دین۔
6. قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ اللَّـهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمۡ يَكُن لَّهُ ۥ كُفُوًا أَحَدٌ
Say: He is Allah, the One and Only. Allah, the Eternal Refuge. He neither begets nor is He born. Nor is there any equivalent to Him.
کہہ دیجئے! کہ وہ الله ایک ہے۔ الله بے نیاز ہے۔ نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا ہوا، اور نہ ہی کوئی اس کا ہمسر ہے۔
7.
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴿١﴾ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿٢﴾ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ﴿٣﴾ وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ﴿٤﴾ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾
Say: I seek refuge in the Lord of the daybreak. From the evil of what He created. And from the evil of darkness when it settles. And from the evil of the blowers in knots. And from the evil of an envier when he envies.
کہہ دیجئے! میں صبح کے رب کی پناہ چاہتا ہوں۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب وہ پھیل جائے، اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
8. قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴿١﴾ مَلِكِ النَّاسِ ﴿٢﴾ إِلَـٰهِ النَّاسِ ﴿٣﴾ مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ﴿٤﴾ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ﴿٥﴾ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ ﴿٦﴾
Say: I seek refuge in the Lord of mankind, the Sovereign of mankind, the God of mankind, from the evil of the retreating whisperer, who whispers [evil] in the chests of mankind, amongst the Jinn and mankind.
کہہ دیجئے! میں لوگوں کے رب کی پناہ چاہتا ہوں۔ لوگوں کے مالک کی۔ لوگوں کے معبود کی ۔وسوسہ ڈالنے والے، باربار پلٹ کر آنے والے کے شر سے۔ وہ جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ جنوں اور انسانوں میں سے۔
9. أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
I seek refuge in the complete, perfect words of Allah from the evil of what He has created.
میں پناه مانگتا ہوں الله کے تمام کلمات کے ساتھ، ہر اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے
10. اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّ ھَامَّہٍ وَّ مِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّہٍ
I seek refuge in the complete, perfect words of Allah from every Satan and poisonous pest and every evil (i.e. harmful, envious) eye.
میں ہر شیطان اور موذی جاندار اور ہر نظر بد سے الله کے کامل اور پر اثر کلمات کے ذریعے پناه مانگتا ہوں
11. أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ وَ عِقَابِهِ وَ شَرِّ عِبَادِهِ وَ مِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ
I seek refuge in the complete, perfect words of Allah from His anger and punishment, and from the evil of His servants and from the whispers and appearance of devils.
میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں اس کے غضب، اس کے عذاب، اس کے بندوں کے شر، شیطانوں کے وسوسوں اور ان کے میرے پاس آنے سے۔
12. أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَّ لَا فَاجِرٌ مِّنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا وَ مِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَ النَّھَارِ وَ مِنْ کُلِّ طَارِقٍ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَّا رَحْمَٰنُ
I seek refuge in the complete, perfect words of Allah which neither the righteous nor the sinful person can exceed, from the evil that descends from the sky and the evil of what ascends in it, and from the trials of the night and the day and from the visitations of the night and the day except for the one that knocks with good, O Merciful One!
میں اللہ کے کامل اور مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں جن کو نہ کوئی نیک اور نہ ہی کوئی گناہگار شخص پار کر سکتا ہے، آسمان سے نازل ہونے والے شر سے اور اس میں چڑھنے والے شر سے، رات اور دن کے فتنوں سے اور رات اور دن کی آفات سے، سوائے اس کے جو بھلائی کے ساتھ دستک دے، اے رحم کرنے والے!
13. أَعُوذُ بِكَلِمَـاتِ اللهِ التَّامَّاتِ، الَّتِی لا یُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ مِّنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، وَبَرَأَ وَذَرَأَ وَمِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیهَا وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِی الْأَرْضِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ إِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَّارَحْمَٰنُ
I seek refuge with Allah’s perfect words which no righteous or unrighteous person can transgress, from all the evil that He has created, made and originated. (I seek refuge) from the evil that descends from the sky and the evil that rises up to it. and (I seek refuge) from the evil that is spread on Earth and the evil that springs from it. And I seek refuge from the evil of the tribulations of night and day, and the evil of one who visits at night except the one who brings good, O Merciful One.
میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، جن سے کوئی نیک اور نہ ہی کوئی بدکار تجاوز کر سکتا ہے، اس کی مخلوقات کے شر سے جو اس نے پیدا کیں، اور ان کے شر سے جو آسمان سے نازل ہوتا ہے، اور ان کے شر سے جو اس میں چڑھتا ہے، اور ان کے شر سے جو زمین میں پیدا کیا گیا، اور ان کے شر سے جو اس سے نکلتا ہے، اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے، اور ہر آنے والے شر سے، سوائے اس کے جو بھلائی کے ساتھ آئے، اے رحمن۔
14. اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبَّ الْاَرْضِ وَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، رَبَّنَا وَ رَبَّ کُلِّ شَیْءٍ، فَالِقَ الْحَبِّ وَ النَّوٰی، وَ مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَ الْاِنْجِیْلِ وَ الْفُرْقَانِ، اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْءٍ اَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِهِ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْاَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَکَ شَیْءٍ وَ اَنْتَ الْآخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَکَ شَیْءٌ، وَ اَنْتَ الظَّاھِرُ فَلَیْسَ فَوْقَکَ شَیْءٌ، وَ اَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُوْنَکَ شَیْءٌ، اِقْضِ عَنَّا الدَّیْنَ وَ اَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ
O Allah! Lord of the heavens and Lord of the earth and Lord of the great throne, Our Lord and the Lord of everything, One who cleaves the grain and the seed, and One who sent down the Torah and the Gospel and the Criterion, I seek refuge from the evil of everything You have grasped by its forelock. O Allah! You are the First thus there is nothing before You, You are the Final thus there is nothing after You, You are the Ascendant thus there is nothing above You, and You are the Intimate thus there is nothing besides You, remove from us our debts and enrich us against poverty.
اے اللہ ! آسمانوں اور زمین کے رب اور عرش عظیم کے رب ، ہمارے اور تمام چیزوں کے رب ، دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے تو راہ انجیل اور فرقان نازل کرنے والے، میں ہر اس چیز کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس کی پیشانی تو پکڑے ہوئے ہے۔ اے اللہ ! تو ہی اول ہے تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں۔ تو ہی آخر ہے، تیرے بعد کوئی چیز نہیں۔ تو ہی ظاہر ہے تجھ سے اوپر کوئی چیز نہیں۔ تو ہی باطن ہے تیرےسوا کوئی چیز نہیں
15. بِسْمِ اللهِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
In the name of Allah, by Whose name nothing on the earth or in the heavens can cause harm, and He is the All-Knowing, the All-Hearing.
الله کے نام سے، وه ذات جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین میں اور آسمان میں نقصان نہیں دے سکتی اور وه سننے والا، جاننے والا ہے
16. لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ، وَحْدَهٗ لَا شَرِیْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْر
There is no true deity except Allah, alone, He has no partners. To Him belongs the dominion and to Him is due all praise and He is upon all things Always All-Able.
الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے
17. بِسْمِ اللهِ (3X)
In the name of Allah
اللہ کے نام سے
18. اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَ اشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَآءَ اِلَّا شِفَآؤُکَ شِفَآءً لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا
O Lord of mankind! Remove the disease and bring about healing as You are the Healer. There is no healing but Your healing, a healing that leaves no ailment.
اے لوگوں کے رب! تکلیف کو دور کر دے اور شفا عطا فرما، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں، ایسی شفا جو بیماری کو باقی نہ چھوڑے
19. اَسْاَلُ اللهَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ
I ask Allah, the Great, Lord of the Magnificent Throne, to cure you.
میں عظمت والے الله سے، عرش عظیم کے رب سے سوال کرتا ہوں کہ وہ تجھے شفا دے
20. أَمْسَحِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ بِیَدِکَ الشِّفَآءُ لَا یَکْشِفُ الْکَرْبَ إِلَّا أَنْتَ
O Lord of mankind! Remove the disease. In your hand is all cure, there is no one to relieve sorrow and distress except You.
اے لوگوں کے رب! تکلیف کو دور کر دے، تیرے ہاتھ میں شفا ہے، تیرے سوا کوئی رنج اور تکلیف کو نہیں ہٹا سکتا
21. بِاسْمِ اللهِ یُبْرِیْکَ وَ مِنْ کُلِّ دَاءٍ يَّشْفِیْکَ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ وَ شَرِّ کُلِّ ذِیْ عَیْنٍ
In the name of Allah, may He cure you and from every illness heal you, and (protect you) from the evil of one who envies when he envies and from the evil of everyone with an (evil) eye.
الله کے نام کے ساتھ، وه آپ کو صحت دے اور ہر بیماری سے شفا دے اور حاسد کے شر سے جب وه حسد کرے اور ہر بُری نظر والے کے شر سے [محفوظ رکھے]ـ
22. بِاسْمِ اللهِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُّؤْذِیْکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ،
In the name of Allah, I blow on you (to remove from you) all that harms you, and from the evil of every soul or envious eye; May Allah cure you; in the name of Allah, I blow on you.
میں الله کے نام سے آپ کو جھاڑتا ہوں ہر اس چیز سے جو آپ کو اذیت دے اور ہر نفس اور حاسد کی نظر کے شر سے، الله آپ کو شفا دے، میں الله کے نام سے آپ کو جھاڑتا ہوں