SUPPLICATION FOR TRAVELING

سفر کی دعائیں

When Leaving the Home

گھر سے نکلتے وقت کی دعا

1. بِسْمِ اللهِ ، تَوَكَّلْـتُ عَلَى اللّٰهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُـوَّةَ إِلاّ بِالله

In the Name of Allah, I have placed my trust in Allah, there is no might and no power except by Allah.

اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور اللہ کی توفیق و مدد کے بغیر کسی گناہ سے بچنے کی طاقت اور کوئی نیکی کرنے کی قوت نہیں ہے۔

2. اَللّهُـمَّ إِنِّـيٓ أَعـوذُ بِكَ أَنْ أَضِـلَّ أَوْ أُضَـلَّ ، أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ ، أَوْ أَظْلِـمَ أَوْ أَُظْلَـمْ ، أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُـجْهَلَ عَلَـيَّ

O Allah, I seek refuge in You lest I misguide others, or I am misguided by others, lest I cause others to err or I am caused to err, lest I abuse others or be abused, and lest I behave foolishly or meet with the foolishness of others.

اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں (اس بات سے کہ) میں گمراہ ہوجاؤں یا گمراہ کردیا جاؤں، میں پھسل جاؤں یا مجھے پھسلادیا جائے، میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، میں کسی سے جہالت سے پیش آؤں یا میرے ساتھ جہالت سے پیش آیا جائے۔

Supplication Upon Entering the Home

گھر میں داخلے کے وقت کی دعا

3. بِسْـمِ اللهِ وَلَجْنـَا، وَبِسْـمِ اللهِ خَـرَجْنَـا، وَعَلـى رَبِّنَـا تَوَكّلْـنَا

In the Name of Allah we enter, in the Name of Allah we leave, and upon our Lord we depend [then say As-Salamu 'Alaykum to those present].

اللہ کے نام کے ساتھ ہم(گھر میں) داخل ہوئے اور اللہ ہی کے نام کے ساتھ ہم نکلے اور اپنے رب پر ہی ہم نے توکل کیا پھر اپنے گھر والوں کو سلام کہے۔

When Mounting an Animal or Any Means of Transport

سواری پر سوار ہوتے وقت کی دعا

4. بِسْـمِ اللهِ وَالْحَمْـدُ لِلّٰهِ، سُـبْحَانَ الَّذِيْ سَخَّـرَ لَنْا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَهٗ مُقْـرِنِيْنَ، وَإِنّآ إِلٰى رَبِّنَا لَمُنْـقَلِبوْنَ، اَلْحَمْـدُ لِلّٰهِ، اَلْحَمْـدُ لِلّٰهِ، اَلْحَمْـدُ لِلّٰهِ، اَللهُ أكْـبَرُ، اَللهُ أكْـبَرُ، اَللهُ أكْـبَرُ، سُـبْحَانَكَ اللَّهُـمَّ إِنّي ظَلَـمْتُ نَفْسِيْ فَاغْـفِرْ لِيْ، فَإِنَّهٗ لَا يَغْفِـرُ الذُّنُوْبَ إِلَآّ أَنْـت

With the Name of Allah. Praise is to Allah. Glory is to Him Who has provided this for us though we could never have had it by our efforts. Surely, unto our Lord we are returning. Praise is to Allah. Praise is to Allah. Praise is to Allah. Allah is the Most Great. Allah is the Most Great. Allah is the Most Great. Glory is to You. O Allah, I have wronged my own soul. Forgive me, for surely none forgives sins but You.

ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اے اللہ تو پاک ہے بیشک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے، پس تو مجھے معاف فرمادے۔ بیشک کوئی بھی اور گناہ معاف نہیں کرسکتا۔

5.اَللهُ أكْـبَرُ، اَللهُ أكْـبَرُ، اَللهُ أكْـبَرُ، سُبْحَانَ الَّذِيْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَهٗ مُقْـرِنِيْنَ وَإِنَّآ إِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ، اَللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ فِيْ سَفَرِنَا هٰذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوٰى ، وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضٰى، اَللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا سَفَرِنَا هٰذَا وَاطْوِعَّنَّا بَعْدَهُ ، اَللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيْفَةُ فِي الْأَهْلِ، اَللَّهُمَّ إِنِّيٓ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمَنْظَرِ وَسُوْءِ المُنْقَلَبِ فِي الْمَالِ وَالأَهْلِ

Allah is the Most Great. Allah is the Most Great. Allah is the Most Great. Glory is to Him Who has provided this for us though we could never have had it by our efforts. Surely, unto our Lord we are returning. O Allah, we ask You on this our journey for goodness and piety, and for works that are pleasing to You . O Allah , lighten this journey for us and make its distance easy for us . O Allah, You are our Companion on the road and the One in Whose care we leave our family . O Allah , I seek refuge in You from this journey's hardships, and from the wicked sights in store and from finding our family and property in misfortune upon returning.

اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارا پابند کیا حالانکہ ہم اسے قابو میں نہیں لاسکتے تھے۔اور یقیناََہم اپنے رب ہی کی طرف واپس جانے والے ہیں۔اے اللہ ہم تجھ سے اپنے اس سفر میں نیکی اور تقویٰ کا سوال کرتے ہیں اور ایسے (عمل کا)سوال کرتے ہیں جسے تو پسند فرمائے۔اے اللہ ہمارایہ سفر ہم پر آسان فرمادے اور اسکی لمبی مسافت ہم سے لپیٹ دے۔اے اللہ تو ہی اس سفر میں (ہمارا)ساتھی ہے اور(تو ہی)گھر (اور مال و دولت )میں نائب۔اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس سفر کی مشقت سے اور اسکے تکلیف دہ منظر سے اور تیری پناہ چاہتاہوں مال اور اہل میں بری واپسی سے۔

Upon Returning

واپسی پر یہ دعا پڑھیں

6. آيِبُوْنَ تَائْبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ

We return repentant to our Lord, worshiping our Lord, and praising our Lord.

(ہم)واپس لوٹنے والے ہیں،توبہ کرنے والے ہیں،عبادت کرنے والے اور اپنے رب ہی کی تعریف کرنے والے ہیں۔

Supplication upon Entering a Town

جب کسی شہر میں داخل ہوں تو یہ دعا پڑھیں

7. أللّـهُمَّ رَبَّ السَّـمٰوٰتِ السَّـبْعِ وَمَا أَظْلَلْـنَ، وَرَبَّ الأَرْاضِيْـنَ السَّـبْعِ وَمَا أقْلَلْـنَ، وَرَبَّ الشَّيَـاطِيْنِ وَمَا أَضْلَلْـنَ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْـنَ، أَسْـأَلُـكَ خَيْـرَ هٰذِهِ الْقَـرْيَةِ وَخَيْـرَ أَهْلِـهَا، وَخَيْـرَ مَا فَيْهَا، وَأَعـوْذُ بِكَ مِنْ شَـرِّهَا وَشَـرِّ أَهْلِـهَا، وَشَـرِّ مَا فِيْهَا

O Allah, Lord of the seven heavens and all they overshadow, Lord of the seven worlds and all they uphold, Lord of the devils and all they lead astray, Lord of the winds and all they scatter. I ask You for the goodness of this town and for the goodness of its people, and for the goodness it contains. I seek refuge in You from its evil, from the evil of its people, and from the evil it contains.

اے ساتوں آسمانوں اور ان چیزوں کے رب جن پر یہ سایہ کئے ہوئے ہیں ۔اور ساتوں زمینوں اور ان چیزوں کے رب جن کو یہ اٹھائے ہوئے ہیں، شیطانوں کے رب اور ان کے رب جنہیں انہوں نے گمراہ کیا ہے، اور ہواؤں کے رب اور ان چیزوں کے رب جو انہوں نے اڑائی ہیں: میں تجھ سے اس بستی اور اس کے باسیوں کی اور اس بستی میں موجود چیزوں کی بہتری کا سوال کرتا ہوں اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس کے شر سے اور اس کے باسیوں کے شر سے اور ان چیزوں کے شر سے جو ان میں ہیں۔

When Entering the Market

بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں

8. لَآ إلٰهَ إلاّ اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْـكُ وَلَهُ الْحَمْـدُ، يُحْيِـيْ وَيُمِيْـتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُـوْتُ، بِيَـدِهِ الْخَـيْرُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ

None has the right to be worshiped but Allah alone, Who has no partner. His is the dominion and His is the praise. He brings life and He causes death, and He is living and does not die. In His Hand is all good, and He is Able to do all things.

اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں۔ وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے کبھی نہیں مرے گا۔ اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Supplication for when the mounted animal [or means of transport] stumbles

جب سوار جانور [یا کوئی سواری] ٹھوکر کھا جائے تو یہ دعا پڑھیں

9. بِسْـمِ اللهِ

With the Name of Allah.

اللہ کے نام کے ساتھ

Supplication of the traveler for the resident

مسافر مقیم کے لیے یہ دعا کرے

10.أَسْتَـوْدِعُكُـمُ اللَّهَ الَّذِيْ لَا تَضِـيْعُ وَدَائِعُهُ

I leave you in the care of Allah, as nothing is lost that is in His care.

میں تمھیں اللہ کے سپرد کرتا ہوں جس کی امانتیں ضائع نہیں ہوتیں

Supplication of the resident for the traveler

مقیم مسافر کے لیے یہ دعا کرے

11. أَسْتَـوْدِعُ اللَّهَ دِيْـنَكَ وَأَمَانَتَـكَ، وَخَـوَاتِيـْمَ عَمَـلِكَ

I leave your religion in the care of Allah, as well as your safety, and the last of your deeds.

میں تمھارا دین، تمھاری امانت اور تمھارے اعمال کا انجام اللہ کے سپرد کرتاہوں

12. زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوٰى، وَغَفَـرَ ذَنْـبَكَ، وَيَسَّـرَ لَكَ الْخَـيْرَ حَيْـثُمَا كُنْـتُ

May Allah give you piety as your provision, forgive your sins, and make goodness easy for you wherever you are.

اللہ تمھیں زادِ راہ میں تقویٰ دے تمھارے گناہ معاف کردے اور جہاں کہیں بھلائی ہو تمھارے لئے آسان کردے

Remembrance while ascending or descending

جب بلندی پر چڑھیں تو یہ ذکر کریں

13. اَللهُ أَكْـبَرُ

Allah is the Most Great

اللہ سب سے بڑا ہے

Prayer of the traveler as dawn approaches

صبح کی روشنی کے قریب مسافر یہ دعا پڑھ سکتا ہے

14. سَمِـعَ سامِعٌۢ بِحَمْـدِ اللهِ وَحُسْـنِ بَلاَئِـهٖ عَلَيْـنَا. رَبَّنـَا صَـاحِبْـنَا وَأَفْـضِلْ عَلَيْـنَا عَائِذاً بِاللهِ مِنَ النّـار

He Who listens has heard that we praise Allah for the good things He gives us. Our Lord, be with us and bestow Your favor upon us. I seek the protection of Allah from the Fire.

سننے والے نے اللہ کی تعریف اور ہم پر اس کی اچھی نعمتوں کو سنا۔ اے ہمارے رب ہمارا ساتھی بن اور ہم پر مہربانی فرما ہم اس دعا کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتے ہیں آگ (عذاب) سے

Stopping or lodging somewhere

کہیں رکنے یا ٹھہرنے کے وقت یہ دعا پڑھیں

15. أَعُـوْذُ بِكَلِـمَاتِ اللّهِ التَّـامَّاتِ مِنْ شَـرِّ مَا خَلَـقْ

I seek refuge in the Perfect Words of Allah from the evil of what He has created.

میں اللہ کے کامل کلمات کے ساتھ اس کے مخلوق کے شر سے، پناہ میں آتا ہوں

While returning from travel

سفر سے واپسی کی دعا

16. اَللهُ أَكْـبَرُ، اَللهُ أَكْـبَرُ، اَللهُ أَكْـبَرُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهٗ، لَا شَرِیْکَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْءٍ قَدِیْرٌ، آيِبُوْنَ تَائْبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ، صَدَقَ اللهُ وَعْـدَهٗ، وَنَصَـرَ عَبْـدَهٗ، وَهَزَمَ الأَحْـزابَ وَحْـدَهٗ

None has the right to be worshiped but Allah alone, Who has no partner. His is the dominion and His is the praise, and He is Able to do all things. We return repentant to our Lord, worshiping our Lord, and praising our Lord. He fulfilled His Promise, He aided His slave, and He alone defeated the Confederates.

اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، ہم لوٹنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچ کردیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے ہی تمام لشکروں کو شکست دی۔